(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی پورے سال ہی جاری رہتی ہے لیکن ماہ صیام کے آغاز سے اس میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے قبلہ اول (مسجد اقصیٰ ) کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی کوحراستی مرکز طلب کیا گیا ہے۔
الشیخ عمر الکسوانی کی اسرائیلی حراستی مرکز میں طلبی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، انہیں اس سے قبل بھی کئی بار اسرائیلی حراستی مراکز میں طلب کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کیلئے انتقامی حربوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کئے جاتے ہیں ۔