(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی طریقے سے ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکے گا اس کئے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کیا جائے گا۔
صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ اور سابق آرمی چیف گابی اشکنازی نے گذشتہ روز قبرض کے دورہ پر قبرض، یونان اور امارات کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے اسرائیل سے جو ہوسکا وہ کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یونان ، قبرض اور امارات کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں ہم نے ایران، حزب اللہ اور دیگر شدت پسندوں کی جانب سے خطے اور مشرق وسطیٰ کے امن کو درپیش چیلنجز پر بھی بات چیت کی ہے ، شدت پسندوں کو روکنے کے لیے ہم سے جو ہو سکا کریں گے اور ایران کی حکومت کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکیں گے۔
واضح رہے کہ تہران میں نطنز کے مقام پر ایرانی جوہری پلانٹ پرحملے کے بعد ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزود گی میں 60 فیصد تک اضافہ کرے گی جس پر کام شروع ہوچکا ہے ۔