• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی قید میں فلسطینی کی تشویش ناک حالت

جمعرات 15-04-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی قید میں فلسطینی کی تشویش ناک حالت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قیدی کلب نے عالمی صحت کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  صہیونی حکام پر ڈباؤ ڈالیں کہ جیل انتظامیہ مسلسل صحت کی  خرابی کی جانب بڑھتے ہوئے  فلسطینی قیدی ابو عیشہ کو فوری علاج کی سہولیات فراہم کرے۔

فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق تفصیلات فراہم کر نے والی کمیٹی قیدی کلب کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں الخلیل سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ قیدی محمد اسحاق ابو عیشہ کو صہیونی جیل میں تشدد کی سخت اذیتوں کے باعث صحت کی مسلسل خرابی کا سامنا ہے۔

قیدی کلب نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیدی کئی روز سے صحت کی بدترین صورت حال سے دوچار ہے، خاص طور پر دائمی ذیابیطس ،شدید ذہنی دباؤ ، سینے کی تکلیف کے علاوہ گردے کی تکلیف کا شکار ہے ، اور حال ہی میں ابو عیشہ عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن سے بھی متاثر ہوا ہے جس کا علاج صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے مجرمانہ غفلت  کے باعث اب  تک نہیں کیا جا سکا ہے۔

قیدی کلب نےزور دیتے ہوئےعالمی صحت کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی جیل میں قید فلسطینی قیدی ابو عائشہ جو ان قیدیوں میں سے ایک ہے جنہیں رواں سال کے اوائل سے ہی کورونانے متاثر کیا  ہےاور وہ مسلسل خرابی کی جانب بڑھ رہا ہے،عالمی صحت کے ادارے صہیونی حکام پر دباؤ ڈالیں کہ  جیل انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر قیدی کو فوری علاج کی سہولیات فراہم کرے۔

Tags: اسرائیلی جیلیںالخلیلصہیونیئزمفلسطینی قیدیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.