(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر بیت لحم کے قصبے طوقو میں فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مارکرنے کے بعد کم سے کم 10 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتارکیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوجی دستے نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر بیت لحم کےایک قصبے طوقو میں چھاپا مار کارروائی کر تے ہوئے متعدد فلسطینی باشندوں کو گھروں سے نکال کر زدوکوب کیا اور ان کے گھروں میں داخل ہوکر لوٹ مار کی روائیتی دہشت گردی کی جس کے باعث فلسطینی باشندوں کی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں قابض فوج نے بے گناہ فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ مظاہرین میں سے کم سے کم 10 فلسطینیوں کو فوج پر پتھراؤ کے دوران حاست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ یہ صہیونی فوجی کارروائیاں فلسطینی علاقوں میں ایک منظم منصوبے کے تحت کی جاتی ہیں جن کو جواز بنا کر صہیونی عدالتیں بے گناہ فلسطینیوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے نا معلوم مقامات پر منتقل کر تے ہوئے ان پر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات لگا کر بد نام زمانہ صہیونی عقوبت خانوں میں ڈال دیتی ہے۔