• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لیکوڈ پارٹی کا فلسطین میں یہودی آباد کاری جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 25-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister121

اسرائیل کی حکمران جماعت "لیکوڈ” کی اعلیٰ سطح کی قیادت نے آئندہ ستمبر میں یہودی آباد کاری روکنے کی حکومتی مدت ختم ہوتے ہی مغربی کنارے کے تمام علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی یہودی آباد کاری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز” لیکوڈ” سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مقبوضہ فلسطین کے شہر یروشلم میں ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے 2500 اراکین ، حکومت میں شامل وزراء اور دیگر اراکین کنیسٹ سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی۔ لیکوڈ کی سینٹرل کمیٹی کے کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری جاری رکھنے کے مختلف منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں حکومت کی جانب سے آباد کاری روکنے کی دی گئی ڈیڈ لائن کے ختم ہوتے ہیں یہودی آباد کاری پر تیزی سے عمل شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ "لیکوڈ ” کی تمام مرکزی قیادت ” گریٹر اسرائیل” کے منصوبے کے مطابق صحرائے نقب، 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقے الجلیل، القدس الکبرایٰ، یہودا اور سامراہ شہروں میں یہودی آباد کاری کی حامی ہے۔ اجلاس میں لیکوڈ کے 2500 اراکین نے شرکت کی تاہم پارٹی سربراہ اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.