(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام انتخابی فہرستوں کا احترام کرتے ہوئے، ہمیں یقین ہے کہ انتخابات فلسطینی عوام کے تمام طبقات کے ساتھ شراکت میںقوم کو متحد کرنے کا باعث بنیں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے انتخابات میں شرکت کر نے والے امیدواروں کےحوالے سے "القدس ہماری منزل مقصود ہے” انتخابی فہرست کے حوالے سےکہا ہے کہ وہ فلسطینی قومی کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے پر مشتمل فلسطینی قانون ساز کونسل کے انتخاب کے لئے چلنے والی کسی بھی انتخابی فہرست کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔
تحریک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ انتخابی دوڑمیں مسابقت کے لئے ایک شفاف اور پر سکون ماحول کو ہر صورت برقرار رکھنا پہلی ضرورت ہےاور تمام انتخابی فہرستوں کا احترام کرتے ہوئے فلسطینی کاز کے لیےعوام کے ہر طبقے کو بھر پور موقع فراہم کرنے کی ضرورت کو ہرلحاظ سے فوقیت دینا ہمارامقصد ہونا چاہیے۔
حماس کا کہنا تھا کہ تمام انتخابی فہرستوں کا احترام کرتے ہوئے، ہمیں یقین ہے کہ انتخابات فلسطینی عوام کے تمام طبقات کے ساتھ شراکت میں قوم کو متحد کرنے کا باعث بنیں گے۔