(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی اخبار میں ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی اعلیٰ حکام بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں اپنے داخل کرانے والے جواب میں مؤقف اختیار کریں گے کہ عدالت کے پاس اسرائیل کےخلاف تحقیقات کا اختیار حاصل نہیں ہے۔
اسرائیلی معروف اخبار "اسرائیل ٹائمز "میں ذرائع کے حوالے سے ایک خبر شائع کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ روز صیہونی وزیراعظم بینجمن نیتن یاھو کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیردفاع بینی گینٹز، وزیرخارجہ گابی اشکنازی، اٹارنی جنرل ایویچائی منڈلبلٹ اور دیگر اعلی عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دی ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے 2014 میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے جواب میں واضح مؤقف اختیار کیا جائے گا اور بتایاجائے گا کہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار میں نہیں آتاہے ۔