(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے لیے خفیہ معلومات اکٹھا کر نے والا اسرائیلی جاسوس کارروائی کے دوران گرفتار، کچھ اور مشکوک افراد بھی حراست میں لیے گئے ہیں جن کے حوالے سے ابھی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس ادارے کے اہلکاروں کی کامیاب خفیہ کارروائی کے نتیجے میں صہیونی ریاست اسرائیل کےلیے جاسوسی کر نے والے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جو ایران کے شمال میں واقع مشرقی صوبے آزر بائیجان میں اسرائیل کے لیے خفیہ معلومات اکٹھا کر رہا تھا،اس کارروائی کے دوران ہی کچھ اور مشکوک افراد بھی حراست میں لیے گئے ہیں جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ایران میں مختلف ممالک کے لیے جاسوسی کے فرائض انجام دے رہے تھےتاہم ان کے حوالے سے ابھی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
اسرائیل نے ایران میں اسرائیلی جاسوس کی گرفتاری سے متعلق ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہےتاہم گزشتہ سال بھی ایران میںامریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کوسزائے موت دی گئی تھی جس پر ایرانی عدالت میں جوہری پروگرام کی معلومات امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو دینے کا الزام عائد کیا تھا۔