• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

فلسطینی صدر سرکاری دورے پر جرمنی روانہ

منگل 06-04-2021
in پی ایل او, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی صدر سرکاری دورے پر جرمنی روانہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  صدر محمود عباس کے اس دورے کو بظاہر طبی معائنے کا نام دیا جارہا ہے تاہم ان کے دفتر کی جانب  سے اس دورے کے حوالے سے تفصیلات بتا نے سے انکار کیا گیا  ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی صدر محمودعباس جرمنی کے سرکاری دورے پر جانے کے لیے بذریعے ہیلی کاپٹر اردن روانہ ہو گئے،جہاں سے وہ طبی معائنے کے لیے جرمنی جائیں گے۔

صدر کے دورہ جرمنی کے حوالے سے محمود عباس کے دفتر نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ان کے اس دورے کا پہلے سے اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔

فلسطینی صدرمحمود عباس نے 2004 میں مشہور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی موت کے بعد عبوری صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھااور انہیں چار سال کے لیے منتخب کیا گیا تھا لیکن وہ اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی اقتدار میں موجود ہیں۔

فلسطین میں 2006 میں اسلامی عسکریت پسند تنظیم حماس کی پارلیمانی انتخابات میں تاریخی فتح کے بعد سے انتخابات کا انعقاد نہیں ہوا۔ اس نے ایک سیاسی بحران کو جنم دیا تھا جس کے نتیجے میں حماس نے غزہ میں اقتدار پر قبضہ کر لیا اور محمود عباس کا اختیار اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں تک ہی محدود رہ گیا۔

تاہم اب فلسطینی صدر نے اگلے ماہ پارلیمانی انتخابات اور جولائی میں صدارتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

Tags: اردناسلامی عسکریت پسند تنظیم حماسجرمنیصدر محمود عباسفلسطینی انتخاباتمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.