(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں غیر قانونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کےاہل خانہ کو رہائی کے کھلم کھلا استقبال اور ان کی آزادی کی خوشیاں منانے کی اجازت نہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں باقہ الغربیہ کے رہائشی 58سالہ فلسطینی قیدی یار رشدی ابومخ کو رہا ئی کے بعدصہیونی چیک پوسٹ سے ان کے والد کے حوالے کر دیا گیا۔
صہیونی جیل سے رہا کئے گئے فلسطینی کے اہل خانہ میں سے یار رشدی ابومخ کےوالد نے رہا ہونے پر اپنے بیٹے کوگلے لگا یا۔
واضح رہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی خاندانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے باعث قابض ریاست کی غیر قانونی جیلوں سے رہائی پانے والوں کے عزیزوں کو قیدیوں کی رہائی کے کھلم کھلا استقبال اور ان کی آزادی کی خوشیاں منانے کی اجازت نہ ہوگی، البتہ صہیونی جیل انتظامیہ کی اس پابندی کے بعد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کےموقع پر اہل خانہ میں سے ایک یا دو افراد ہی کو حراستی مرکز آنے کی اجازت ہوگی، جس کے پیش نظر یار رشدی ابومخ کے والداکیلے ہی اپنے بیٹے کی رہائی کے وقت انہیں لینے کے لیے صہیونی حراستی مرکز کے دروازے پہنچے اور تمام ضروری اندراج کرانے کے بعد آزاد کیے گئے قیدی کو ان کے والد کے حوالے کر دیا گیا۔