(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بیت المقدس پر مکمل قبضہ کر نے کے لیےصہیونی بلدیہ فلسطینیوں سے ان کی آبائی زمینوں کے اجازت ناموں کو نامنظور کر تے ہوئے مکانات کی جبری مسماری کروا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نےبلدیہ کے احکامات پر مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جبل المکبر کے رہائشی عامر سالم کو زبردستی ان کے گھر کو مسمار کرنے پر مجبور کردیا جس کے باعث بے بس فلسطینی شہری سالم سمیت ان کی اہلیہ اورچار بچوں پر مشتمل خاندان بے گھر ہوگئے۔
قابض ریاست کی صہیونی فوج نے مجبور فلسطینی کی جانب سے مکان کے قانونی اجازت نامے کو نامظور کر تے ہوئے سالم کے آبائی گھر کو غیر قانونی قراردیا جس کے بعد صہیونی بلدیہ کی جانب سے جرمانے کی ختیر رقم کی ادائیگی سے بچنے کے لیے عامرسالم کو جبری طور پر اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر کو مسمار کر نے پر مجبور کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بلدیاتی ادارے کا فلسطینی گھروں کےقانونی اجازت ناموں کو نامنظور کر تے ہوئے مسماریاں فلسطین کی مقدس زمین پر مکمل قبضے کے بہانے ہیں جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے۔