(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بلا جواز چھاپوں کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں آئیں اور اسرائیلی قابض فوج نےگھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں پر تشدد کیا جبکہ روائیتی توڑ پھوڑ کے ذریعے املاک کو نقصان پہنچایا۔
اطلاعات کےمطابق اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں جن میں رام اللہ اور البیرہ سے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
جبکہ رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع دیرجریر گاؤں سے 20سالہ معن عبدالعلیم علوی اور 19 سالہ ایمن رامی صبحی زید کو شمال میں جلازون کیمپ سے گرفتار کیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
قابض صہیونی فوج کی بلا جواز چھاپوں کی کارروائی میں فلسطینی نو جوانوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ان کی املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا جبکہ قابض فوج نےگھر گھر تلاشی کے دوران نوجوانوں کے خاندان کو بھی بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے فلسطینی نوجوانوں کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔