(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یہودیوں کی عید فسح کی تعطیلات کے دوران صہیونی شرپسندوں کی مسلمانوں کے ساتھ مذہبی شرانگیزی عروج پر ہے اور اپنی تعطیلات کا فائدہ اٹھاکرگروہ درگروہ مسجد اقصٰی میں داخل ہوکر مسجد کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی شر پسند آباد کاروں کے منظم گروہ نے اسرائیلی پولیس اور فوج کے تحفظ میں، مسجد اقصیٰ کے مبارک صحن میں جوتوں سمیت داخل ہوکر طوفان برپا کیا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی قابض فوج اور پولیس کی موجودگی میں فلسطینی مسلمان مزاحمتی دیوار بنے تاہم قابض فوج نے فلسطینیوں کو زدوکوب کیا اور مذہبی جنونیوں کو مسجد کی بے حرمتی کا موقع دیا۔
خیال رہے کہ یہودیوں کا مذہبی تہوار جسے عید فسح کہتے ہیں کی تعطیل کے دوران جو اگلے ہفتے کی شام تک جاری رہے گی اس دوران صہیونی شر پسندوں کی مسلمانوں کے ساتھ مذہبی شر انگیزی عروج پر ہے اور وہ اپنی تعطیلات کا فائدہ اٹھاکر گروہ در گروہ مسجد اقصٰی میں داخل ہوکر مقدس مقامات کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے مسلمانوں کی کھلی دل آزاری کر رہے ہیں۔
دوسری طرف ، قابض افواج فلسطینیوں کے خلاف طرح طرح کی ناانصافی اور نسل پرستی پر عمل پیرا ہیں اور ان کو ان کے بنیادی حقوق دینے سے بھی انکاری ہے۔