(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیلوں میں 20 برس قید کی صعوبتیں جھیلنے والے فلسطینی قیدی کو بالآخر رہائی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے غیر قانونی عقوبت خانے سے 20 برس کی طویل مدت کے بعد رہا کر دیا گیا۔
صہیونی جیل سے رہائی پانے والے مظلوم فلسطینی جن کا نام مجد بربر ہے بیس سال قبل قابض ریاست کی عدالت کی جانب سے ان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے کارکن ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور انہیں مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے راس العمود سے ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔
فلسطینی شہری مجد بربرشادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے جو ان کی صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کےوقت صرف 15 یوم کی تھی 20 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا ئی پران کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ان کا شاندار استقبال کیا،اس موقع پر ان کی بیٹی اوراہلیہ کی جانب سے انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیااور خوشی کے جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔