(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنےو الے تنطیم کے رکن نے فلسطینیوں کو آگاہ کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی خفیہ اطلاعات ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری اور صیہونی سرگرمیوں پر نظر رکھنےوالے تنظیم کے سربراہ اور معروف سماجی کارکن غسان دغلس نے اپنے ایک جاری بیان میں فلسطینیوں کو خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ انھیں خفیہ ذرائع سے ‘تدفیع الثمن’ نامی ایک صیہونی دہشتگرد گروپ کی طرف فلسطینیوں پر دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ یہ حملے بالخصو ص مقبوضہ غرب اردن کے علاقوں میں جن میں خاص طورپر سلفیت شامل ہے کہ حوالے سے ملی ہے، انھوں نے بتایا کہ سلفیت اور اس کے اطراف میں کفر الدیک، دیربلوط، بروقین اور بدیا میں صیہونی دہشتگرد سرگرم ہیں۔
غسان دغلس نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں پر مشتمل دہشت گرد گروپ نے شمالی کفرد الدیک میں ظہر صبح اور خربپہ سویسہ کے مقامات پر گذشتہ اتوار کے روز فلسطینیوں پر حملے کئے۔ ان حملوں میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔ اس کے علاوہ انتہا پسند یہودیوں کے مسلح عناصر کو گذشتہ کئی ماہ سے خلہ خسان، مغربی بدیا اور دوسرے مقامات پر دیکھا گیا ہے۔