(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو تلاشی کے نام پر روکا اور بہیمانہ تشدد کے بعد نامعلوم حراستی مرکز منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے مرکزی دروازے باب الحدید سے ایک فلسطینی نوجوان مراد طرھونی کو روکا اور کچھ دیر پوچھ گچھ کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کیا اور گرفتارکرکے اپنے ہمراہ لے گئے ۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں الجلمہ فوجی چوکی کے نذدیک ایک اور فلسطینی نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوسکی اس کو بھی تلاشی کے نام پر روکا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نامعلوم حراستی مرکز لے گئے ۔
دونوں نوجوانوں کے حوالے سے فی الحال کسی قسم کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں ہیں ۔