(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں رہنماؤں کی تدفین کے موقع پر مقبوضہ فلسطین کے تقریبا ہر علاقے ہر شہر سے لوگوں نے شرکت کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مزاحمتی تنظیم حماس کو پورے فلسطین کی حمایت حاصل ہے۔
گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے ہوگو شاویز اسپتال میں عالمی وبا کورونا وائرس کاشکار ہوکر اپنے خالق حقیقی سے ملنے والے حماس رہنما عمر البرغوثی اور الخلیل کے اسپتال میں انتقال کرنےوالے ڈاکٹر عدنان تبانہ کو ہزاروں افراد نے آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا ۔
68 سالہ عمر البرغوثی کی نماز جنازہ رام اللہ کے کنسلٹنٹ اسپتال کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر "کوبر” میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جبکہ ، ڈاکٹر عدنان تبانہ کی نماز جنازہ الخلیل شہر میں مسجد عثمان بن عفان میں ادا کی گئی اس میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔