(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی مسماری کے باعث فلسطینی اشیائے خوردو نوش کی دکان کا کل سامان تباہ جبکہ دکان میں کام کر نے والے ملازمین بے روز گار ہوگئے ،ساتھ ہی چھوٹے پیمانے پر بنائے گئے اناج کے گودام کو بھی صہیونی فوج نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بغیر کسی نوٹس کے منہدم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں اسرائیلی بلدیہ کے بلڈوزروں نے مقبوضہ بیت المقدس میںجبل المکبر سمیت شفعات پناہ گزین کیمپ میں دو مکانات، ایک دکان اور اناج کے گودام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کردیاجس کے باعث فلسطینی اشیائے خوردو نوش کی دکان کا کل سامان تباہ جبکہ دکان میں کام کر نے والے ملازمین بے روز گار ہوگئے ،ساتھ ہی چھوٹے پیمانے پر بنائے گئے اناج کے گودام کو بھی صہیونی فوج نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بغیر کسی نوٹس کے منہدم کر دیا۔
دوسری جانب جبل المکبر میں مقامی عہدیدارخالد ابراہیم العباسی نے بتایا کہ صہیونی فوج نے ان گھروں کو گھیرے میں لیا اورعمارت کو مسمار کرنا شروع کر دیا جس میں دو فلسطینی بھائیوں کے خاندان 2016 سے رہتے تھے۔
خالد نے بتایا کہ اس خاندان کے پاس اپنے مکانات کی تعمیرات کے کاغذات موجود ہیں جن کے باعث صہیونی بلدیہ کی جانب سے عمارت کو ناجائز تجاوزات میں لیے جانے کے خلاف مکانات کے مالکان کے وکیل انہدامی کے آرڈر کو مسلسل موخر کر وا رہے تھے تاہم گذشتہ روزصہیونی فوج نے بلدیہ کے بلڈوزروں کے ذریعےان فلسطینی بھائیوں کے مکانات کو مسمارکر دیا جس کے نتیجے میں 13 افراد پر مشتمل یہ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔