(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کمیٹی نے مسئلہ فلسطین پر "بامقصد مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے ملاقات کی جس میں دو ریاستی حل کے ساتھ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی آزادی ، سلامتی ، اور خوشحالی کے ٹھوس اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
گذشتہ روز امریکا، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر کے عہدیداران پر مشتمل مشرقی وسطیٰ ثالثین کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور قاض صیہونی ریاست اسرائیل کے مابین دوریاستی حل کیلئے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور زمینی حقائق پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال گیا گیا ہے۔
جاری بیان میں اسرائیل اور فلسطینیوں دونوں کو "یکطرفہ اقدامات سے باز رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہئوے کہا گیا ہے کہ یکطرفہ اقدامات مسئلہ فلسطین کی حل کی راہ میں سنجیدہ رکاوٹ ہے جس سے گریز کرنا چاہئے ۔