(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس رہنما جمال الطویل انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت چھ ماہ قید کاٹنے کے بعد ایک ہفتہ قبل رہا کئے گئے تھے اور آج انہیں دوبارہ گرفتارکرلیا گیا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگری پر نظر رکھنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مقامی رہنما الشیخ جمال الطویل کو ان کی رہائی کے ایک ہفتے بعد دوبارہ بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکرلیا ہے ۔
واضح رہے کہ 10جنوری 2021 کو صیہونی ریاست نے حماس کے مقامی رہنما الشیخ جمال الطویل جو پہلے ہی سے صیہونی زندان میں بغیر کسی جرم کے قید تھے ان کی مدت حراست میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی تھی اور آج ان کی رہائی کے ایک ہفتے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے۔