• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج اورفلسطینی مزاحمت کاروں کے مابین شدید جھڑپ

منگل 23-03-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج اورفلسطینی مزاحمت کاروں کے مابین شدید جھڑپ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج  نے نابلس میں العرمہ پہاڑ پرصہیونی آباد کاروں کے قبضے کوناکام بنانے کی کوششوں کے لیے پہرہ دیتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں فوجیوں  نےفلسطینی باشندوں کواس وقت نشانہ بنایا جب وہ شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع بیتا  نامی قصبے میں جبل العرمہ کے نام سے پہاڑ پر نگاہ رکھے ہوئے تھے تاکہ اسے اسرائیلی آباد کاروں کے قبضے میں جانے  سے بچایا جاسکے، صہیونی  نوآبادیاتی بستیاں اکثرایسی جگہ تعمیر کی جاتی ہیں جہاں  پانی کی فراہمی آسانی سے میسر آئے اس حوالے سے یہ پہاڑ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

 بیتاکے کونسلر منور بنی شمسہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق  اسرائیلی فوج نے صبح سویرے پہاڑ پر چھاپہ مارا ، اور پہاڑ پر ساری رات چوکیداری کر نے والے کارکنوں کو نشانہ بنایا  تاکہ آبادکاروں کو اس تک رسائی حاصل ہوسکے جس کے بعدمقامی باشندوں کی جانب سے صہیونی فوجیوں پر پتھراؤ  کیا گیا  اور مظاہرین نے فوج کے خلاف نعرے بازی کی تاہم قابض فوج نے فلسطینیوں کو  علاقے سے بے دخل کرنے کی کوشش میں ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے ساتھ ہی مزاحمت کاروں اور فوج کے مابین  شدید تصادم ہوا اور دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم اس کارروائی میں   چند افراد کے زخمی ہوئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس کے بعد صہیونی فوج شدید آنسو گیس شیلنگ کی اور علاقے سے نکل گئے ۔

کونسلر منور بنی شمسہ نے مزید بتایا کہ آباد کار اس علاقے میں  پانی اور زمین دونوں کو چوری کرنے کے لیے  کافی سر گرم ہیں ان  خصوصیات  کے باعث اسرائیلی آباد کاراس پہاڑ کو اہم نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

Tags: اسرائیلی فوجبیتا قصبہجبل العرمہصہیونی آباد کارمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.