(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست نے اسرائیل میں ہونےو الے انتخابات میں سیکیورٹی کے خطرے کے پیش نظرمغربی کنارے اور غزہ کو مکمل طورپر بند کردیا۔
قابض صیہونی ریا ست کی فوج کے ترجمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں سیکیورٹی کے پیش نظر مقبوضہ مغربی کنارے اور محصور شہر غزہ میں آمدورفت کو مکمل طورپر بند کردیا گیا ہے جو انتخابات کے اختتام تک جاری رہے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیاسی قیادت کے ساتھ مشترکہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، ترجمان نے مزید اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار Passover(عید فسح ) کے دوران بھی یہ تمام علاقے سیکیورٹی خدشات کے تحت بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دوسالوں کے دوران سیاسی تنازعات کے باعث یہ چوتھی مرتبہ ہیں جب انتخابات منعقد کرائے جارہے ہیں۔