(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) متحدہ عرب امارات نے صیہونی وزیراعظم کی جانب سے امارات کے اسرائیل میں 10بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مخفی رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
صیہونی ریاست کے عبرانی چینل "کان "نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دنوں صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو نے اسرائیلی فوجی ریڈیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں مختلف شعبوں میں 10ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیتن یاھو کے اس بیان کو امارات کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ خلیجی ملک اسرائیل انتخابات میں نتن یاھو کے انتخابی پروپیگنڈے کا حصہ بننا نہیں چاہتا۔
دوسری جانب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے Radio Galey Israel’ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا دورہ امارات کی طرف سے منسوخ نہیں کیا گیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ میرا دورہ امارات انتخابات کے بعد طے ہے مجھے نہیں معلوم کون یہ افواہیں پھیلارہا ہے کہ امارات نے دورہ منسوخ کیا ہے۔