• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ فلسطین:صہیونی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 9 فلسطینی گرفتار

منگل 16-03-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ فلسطین:صہیونی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 9 فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے فلسطینی رہائشی علاقوں پر دھاوا بول کر متعدد  افراد کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے  املاک کو تباہ کیا جبکہ گھرگھر تلاشی کےدوران شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نےمقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں علی الصبح بلا جواز چھاپہ مار کارروائی کی مہم شروع کی اوردوران نو شہریوں کو گرفتار کیا۔

قابض فورسز نے شمالی مغربی کنارے کے علاقے سلفیت میں الضفہ اور کفل حارس سے تین نوجوانوں کو ان کے گھروں میں داخل ہوکر تشدد کیا اور بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب قابض فورسز نےجنین کے علاقے پر دھاوابولااور پورے علاقے کا محاصرہ کر تے ہوئے گھروں پر چھاپے مارے، گھرگھر تلاشی کے دوران بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو زدوکوب کیا اور فلسطینی باشندے  حمزہ مروان دیریہ، احمد عبد العزیز الاسعد اور محمد قاق کو گرفتار کرلیا جبکہ قباطیہ میں بھی قابض فوج نے فلسطینیوں کی املاک کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بناتے ہوئے رہائشی احمد لوئی مناصرہ نامی نوجوان کو ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد تشدد کر تے ہوئے گرفتار کرلیا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی باشندوں کو حراست کے بعد  صہیونی فوجی گاڑیوں میں بھر کرنا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags: جنینسلفیتصہیونی فوجصہیونیئزمقباطیہمقبوضہ فلسطینمقبوضہ مغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.