(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجیوں نے فلسطینی چرواہوں کے 400 بھیڑوں پر مشتمل ریوڑ کو ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کا الزام عائد کرتےہوئے ضبط کرلیا اور چرواہوں پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔
پروٹیکشن اینڈ ریسیلینس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فواد عمور نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے صیہونی ریاست کی نام نہاد سوسائٹی برائے ماحولیات کے ساتھ مل کر مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخیل میں جنبہ کے مقام پر فلسطینی گلہ بان نبیل جبارین کی ملکیت 400 بھیڑوں پر مشتمل بھیڑوں کے ریوڑ کو ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کا الزام عائد کرتےہوئے ضبط کرلیا ہے جبکہ فلسطین گلہ بان پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی باشندوں کو علاقے سے بے دخل کرنے کیلئے انتقامی حربے استعمال کیئے جاتے ہیں کبھی ان کی املاک کو مسمار کیا جاتا ہے کبھی غیر قانونی آبادکاروں کے مسلح گروہوں کے ذریعے فلسطینی آبادیوں پر حملے کئے جاتے ہیں اور پھر ان ہی پر بھاری جرمانے بھی عائد کردیئے جاتے ہیں جبکہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے قید تو معمول بن چکی ہے۔