(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے وطن عزیز کی آزادی کے لے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، زخمی فلسطینی نہ صرف قوم بلکہ عرب اور مسلم اقوام کے ہیرو ہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےگذشتہ روز دورہ ترکی کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج فلسطینی زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم نے وطن عزیز کی آزادی کے لے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جس طرح فلسطینی قوم نے محصور شہر غزہ سےصہیو نی دشمن کو نکال باہر کیااسی طرح جلد ہی غرب اردن کو بھی قابض دشمن سے آزاد کرائیں گے۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ زخمی فلسطینی نہ صرف قوم بلکہ عرب اور مسلم اقوام کے ہیرو ہیں اپنے جسم پر گہرے زخم کھا کر انہوں نے فتح ونصرت کی تاریخ رقم کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں اور زخمیوں کی تکالیف نے آزادی کی منزل کو قریب کردیا ہے۔