(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے ایران بڑا خطرہ ہے، ایران کو جوہری صلاحیت کے حصول سے ہرقیمت پر روکیں گے
اسرائیلی نیوز چینل 13کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں صیہونی ریاست کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن سے اچھے تعلقات ہیں تاہم یہ تعلقات دوسروں کے کام ہرگز بھی نہیں آئیں گے، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اس جملے کی تشریح اس طرح کی ہے کہ جو بائیڈن کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم کے اچھے تعلقات ہیں تاہم یہ تعلقات ایران کے حوالے سے کام نہیں آئیں گے۔
صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ ایران اسرائیل کیلئے ایک مسلسل خطرہ ہے ہم ایران کو جوہری ہتھا ر حاصل کرنے سے ہر قیمت پر روکیں گے، انھوں نے کہا کہ جوبائڈن کو آگاہ کردیا ہے کہ اسرائیل ایرانی نظام جیسے شدت پسند نظام کے ساتھ کسی بھی طرح کے معاہدے کو خاطر میں نہیں لائے گا اور ایران کو جوہری ہتھار حاصل کرنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔