(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست میں عالمی وباء کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے، ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے 20 ہزار نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
صیہونی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے جار ی کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 ہزار نئے کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس دوران82 صیہونی آبادکار مہلک وائرس کا شکار ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
صرف گذشتہ روز صہہونی ریاست میں عالمی وباء سے 20 مریض ہلاک ہوئے جبکہ 2509 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
واض رہے کہ صیہونی ریاست کا شمار ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن سب سے زیادہ تیزی سے کی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود اسرائیل میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد اب تک 5975 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جب کہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 462 تک جا پہنچی ہے۔