(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تحریک فتح کے اہم عہدیدار نے بنایا ہے کہ فلسطینی انتخابات میں آزادانہ حصہ لینے کیلئے فہرست کی تیاری پر ناصر القدوہ سے گفتگو جاری ہے اور آئندہ 48گھنٹوں میں اس پر فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
تحریک فتح کے سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری جبریل الرجوب نے عرب نیوز ٹی وی (عودة) کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہےکہ فلسطینی انتخابات کے حوالےسے تقریبا تمام مراحل طے ہوگئے ہیں بعض پہلوؤں پر گفتگو جاری ہے جو جلد افہام و تفہیم سے طے پا جائےگی، انھوں نے بتایا کہ یہ ایک جمہوری طریقہ کار ہے جس میں تمام اراکین کو اپنی رائے کا مکمل اختیار ہے اس حوالے سے انھوں نےکہا کہ فلسطینی انتخابات میں آزادانہ حصہ لینے کیلئے فہرست کی تیاری پر ناصر القدوہ سے گفتگو جاری ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں اس پر فیصلہ جاری کیا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ انتخابات پرامن اور تمام فریقین کی خواہشات کے مطابق ہوں تاہم امید کرتا ہوں کہ اراکین ناصر القدوہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے نتیجے میں ہونے والےمثبت نتیجے کا انتظار کریں گے۔