(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل اب ہنگری ، گوئٹے مالا اور ہونڈراس سمیت ان ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا جن ممالک نے حالیہ صیہونی ریاست کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات بحال کیئے ہیں یاجنہوں نے اپناسفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹ کےمطابق صیہونی ریاست کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے والی امریکی معروف دوا ساز کمپنی Moderna سے حاصل کردہ خوراکوں کو 20 ایسے ممالک کو فراہم کرنے کیلئے گفتگو جاری رکھے ہوا ہے جنہوں نے حالیہ یا تو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کیئے ہیں یا جنھوں نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا ہے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے "کان "نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کو بطور ہتھیار ان ممالک کے خلاف استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو اسرائیل کو ریاست کےطور پرتسلیم نہیں کرتے،اسرائیل ان ممالک کو ویکسین فراہم کرنا چاہتا ہے اور بدلے میں ان کےساتھ سفارتی تعلقات کا خواہش مند ہے۔
اسرائیل نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی 100 100،000 خوراکیں Pfizer کے ساتھ معاہدہ ہونے سے قبل حاصل کی تھیں ان خوراکوں کو ان 20 ممالک میں بھیجے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل ان ممالک کی فہر ست میں سرفہرست ہے جنہوں نے اپنے شہریوں کو عالمی وباء سے بچانے کیلئے تیز ترین ویکسینیشن کی ہے، دوسری جانب صیہونی ریاست نے فلسطینی شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم عالمی سطح پر سخت تنقید کے بعد اسرائیل نے حامی ضرور بھری لیکن فی الحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے اور 50 لاکھ کے قریب فلسطینی کوروناوائرس کی ویکسین سے محروم ہیں۔