(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مصری سفیر طارق صايل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مصری مبصرین کا فلسطینی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کی نگرانی کے لئے بین الاقوامی کوششوں پرکام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزرام اللہ میں مقبوضہ فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ اور مصر کے سفیرطارق صایل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مصری سفیر طارق صايل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ فلسطینی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کی نگرانی کے لئے مصری مبصرین کی بین الاقوامی کوششوں پرکام جاری ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم محمد اشتیہ اورمصری سفیر کے مابین غزہ میں گیس کی سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئےاور انتخابات کی نگرانی میں مصری مبصرین کی شرکت پر تبادلہ خیال کے ساتھ فلسطینی محصور علاقے غزہ کی پٹی میں یورپی قطری مالی اعانت سے گیس پائپ لائنوں کے قیام کے منصوبے کے ذریعے غزہ میں بجلی کے بحران کے مجوزہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم محمد اشتیہ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے لیے یہ پیغام بھی دیا گیا کہ گیس کی فراہمی مکمل طور پر مصر کی جانب سے ہے اور اسرائیلی ریاست کا اس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں جس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ اب غزہ کے فلسطینی شہریوں کو گیس کی فراہمی کے لیے اسرائیل پر انحصار نہیں کر نا پڑے گا۔