(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے عسکریت پسندوں کے گھروں کا گھیراؤ کر کے پر تشدد کارروائی کے دوران بندوقوں کے بٹوں سے درجنوں رہائشیوں کو زخمی کیا جبکہ قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج پیر کے روز علی الصبح اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فوجی دستوں نےمقبوضہ فلسطین میں شمالی مغربی کنارے کے شہر طوباس پر دھاوا بول کر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں صہیونی فوج اور عسکری پسندوں سمیت فلسطینی باشندوں کی بڑی تعداد کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں ۔
اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ حماس کے کارکن اسید الخراز اور دیگر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہےجنہیں فوری طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزیدمعلومات کے مطابق اسرائیلی قابض فوجیوں کی چھاپہ مار کارروائی میں عسکریت پسندوں میں حماس کے کارکن معصب الکیلانی کو ان کے گھر سے حراست میں لیتے ہوئے املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ اہل خانہ کو بھیبندوقوں کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اس کے علاوہ جھڑپوں کے دوران درجنوں شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔