(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروپ نے متعدد فلسطینیو کاشتکاروں کو حملے میں زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ 15 قدیم زیتون کے درختوں کو جڑ سےکاٹ ڈالا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح شرپسند صیہونی مسلح آبادکاروں کے ایک گروہ نے مشرقی بیت المقدس کے کسان نامی گاؤں میں اپنی زرعی زمینوں پر کام کرنے والے متعدد فلسطینی کاشتکاروں پر اچانک حملہ کردیا ، ڈانڈوں اور لاٹھیوں سے انھیں زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ تقریبا 100 سا ل قدیم زیتون کے 15 درختوں کو جڑ سے کاٹ ڈالا ۔
کسان گاؤں کے نائب سربراہ ، احمد غزال نے بتایا کہ جس وقت صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی کاشتکاروں پر حملہ کیا اس وقت صیہونی فوج نے ان کو تحفظ فراہم کیا اور فلسطینیوں کی جانب سے کسی بھی مزاحمت کیلئے تیار رہیں ۔