(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست نے فلسطینیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے التواء کو "انتظامی تاخیر ” سے منسوب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ویسی نیشن کیلئے نئی تاریخ کا آغاز بعد میں کیا جائے گا۔
اسرائیلی فوج کی شہری آبادی سے روابط مربوط کرنے والی ایجنسی "کوگیٹ”کی جانب سے جار ی کردہ بیان میں توجہہ پیش کی گئی ہے کہ انتظامی امور کی بہتری کیلئے فی الحال کسی فلسطینی باشندے کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگائی جائے گی ۔
واضح رہے کہ اسرائیل دنیا میں سب سے تیزی سے اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے والا پہلا ملک ہے جہاں سب سے جامع انداز میں اپنے صیہونی شہریوں کو تیز ترین ویکسی نیشن کی گئی تاہم فلسطینیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگانے پر عالمی سطح پر شدید تنقیدکے بعد اسرائیل نے ان فلسطینیوں کو ویکسین لگانے کی حامی بھری جو غیر قانونی صیہونی بستیوں میں کام کرتے ہیں یا جنہیں اسرائیل کی جانب سے ورک پرمٹ حاصل ہے۔
یہ ویکسی نیشن پروگرام کل آنے والے اتوار سے مقبوضۃ مغربی کنارے کے ان رہائشی ان فلسطینیوں کو لگائی جانی تھی جو اسرائیل میں کام کرتے تھے لیکن اسرائیل نے فی الحال انھیں ویکسین لگانے سے انکار کردیا ہے ۔