(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے بلا جواز فلسطینی باشندوں کوتشدد کیا اورحراست مین لے لیا،ایک اور مقام پر شہریوں کو ہراساں کر نے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر سر راہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں رام اللہ میں صفا گاؤں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مقامی رہائشیوں کوتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک اور مقام پر صہیونی فوج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع شوقبہ گاؤں اور جبل التویل کےساتھ ساتھ البیرہ شہر میں متعدد فلسطینی باشندوں کو راہ سے روک کر بےبنیاد الزامات کی پاداش میں سر عام بد ترین تشدد کا نشانہ بنایاتاہم کسی باشندے کےصہیونی حراست میں لیے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔