(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد 216,802 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2,314 ہوچکی ہے۔
فلسطینی وزیرصحت می الکیلہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو ہزار 300 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اس دوران ایک ہزار چھ سو چورانوے افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزیرصحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں سے 12 کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے ہے جبکہ پانچ کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس اور ایک کا تعلق محصور شہر غزہ سے ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ جہاں صحت یاب ہونے والوں کا تناسب اطمینان بخش ہے وہیں ابھی تک اسپتالوں میں 32 ایسے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔