(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست اپنے صیہونی شہریوں میں سب سے تیزی سے کورونا سے بچاؤکی ویکسین فراہم کرنے والی ریاست ہے اس کے باوجود یہاں کورونا سے ہونے والی تباہ کاریاں جاری ہیں۔
صیہونی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 18 صیہونی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اسرائیل میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 815 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 91 ہزار 354 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے شعبے میں ہونے والے ٹیسٹوں میں5 اعشاریہ دو فی صد افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اسرائیل میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 276 ہےجبکہ 699 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 224 وینٹیلیٹرز پر ہیں۔