(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نےاس سے قبل بھی المقدیسی نہاد زغیر کوگرفتا ر کیا تھا تاہم کسی قسم کے الزامات کے ثبوت نہ ملنے کے باعث رہا کر دیاجبکہ انہیں مسجد اقصی سے بھی کئی بار جلاوطن کیا جا چکا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں باب العمود کے مقام پرقابض صہیونی فوج کی جانب سےفلسطینی سر گرم کارکن المقدیسی نہاد زغیر کو اس وقت گرفتار کیا، جب وہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے قطانین بازار میں تھے۔
فوجی اہلکاروں نےزغیر کوتشدد کانشانہ بنایا اور انہیں صہیونی فوجی گاڑی میں ڈال کر صہیونی غیر قانونی تفتیشی مرکز پہنچا دیا تھا جہاں سے انہیں تشدد کے بعد گذشتہ شب رہا کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نہاد زغیر کوقابض فورسز نے اس سے قبل بھی گرفتا ر کیا تھا تاہم کسی قسم کے الزامات کے ثبوت نہ ملنے کے باعث رہا کیا جا چکا ہے جبکہ مسجد اقصی سے بھی کئی بار جلاوطن کیا جا چکا ہے۔