(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی سیکریٹری خارجہ نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کو اختیار نہیں ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف تحقیقات کا آغازکرے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے آغاز کے فیصلے پر امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے بیان میں مخالفت اور قابض ریاست کی طرفداری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحققانت کے اعلان پر مایوسی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی عالمی عدالت کی رکنت کے اہل نہیں اور اسرائیل عالمی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے اس لئے عدالت کو اسرائیلی ریاست کے خلاف جرائم کی تحققات کا منڈیٹ ہی حاصل نہں ہے