(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لڑکے پر صہیونی فوجی گاڑی پر پتھراؤ کا الزام ہے جبکہ صہیونی قید سے آزاد کیے گئے فلسطینی کو بغیر وجہ بتائے اسرائیلی غیر قانونی حراستمیں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزصہیونی غاصب فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں واقع حسین گاؤں میں ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لے لیا ،قابض فوج نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بولا اورسامان کی روائیتی توڑ پھوڑ کے بعد فلسطینی لڑکےکو ان کے والدین کےسامنے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
صہیونی فوج کے مطابق حراست میں لیے گیے لڑکے کے خلاف صہیونی فوجی گاڑی پر پتھراؤ کا الزام ہے۔
دوسری جانب مغربی کنارے کے جنوب میں واقع بیت لحم ضلع میں اسرائیلی قابض فوج نے شہر کے جنوب میں الخدر قصبے میں چھاپہ مارکارروائی کرتےہوئے ایک سابق قیدی سمیت دو فلسطینیوں کو بھی حراست میں لیا، قابض فوج کی جانب سےاس کارروائی کے حوالے سےکسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی صہیونی قید سے آزادی پانے والے فلسطینی کو بغیر کسی وجہ کے دوبارہ اغوا کیا گیا ہے۔