(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حریت رہنما کو کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت کو ختم کر تے ہوئے بھارتی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو نظر بند کر تے ہوئے گھر تک محدود کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیری حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی قابض بھارتی حکام کی جانب سے 19ماہ قبل لگائی پابندی ہٹادی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کےمطابق میر واعظ عمر فاروق کی نظربندی کے خاتمے کی تصدیق کے بعد بھارتی حکام کی جانب سے پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کردینے کے بعد سےنظر بند کر دیا تھا اور عوام سے رابطے کی ہر سہولت ختم کر تے ہوئے گھر تک محدود حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو سیاسی قیادت سے محروم کردیا گیا تھا تاہم بھارتی حکام کی غیر قانونی نظر بندی کے خاتمےکے بعد سےحریت رہنما اپنی سیاسی قیادت کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔
حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اُن سینکڑوں کشمیری سیاست دانوں، سول سوسائٹی کے کارکنوں اور تاجروں میں شامل تھے جنہیں پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کر کے نظر بند کر دیا گیا تھا۔