(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عرب وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے فلسطینی انتخابات میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مصر کے شہر قاہرہ عرب لیگ کی بین الاقوامی کونسل کے 155ویں اجلاس میں شریک عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سےعالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے فلسطینی عام انتخابات میں رکاوٹیں ڈالنے سےباز رہے۔
کونسل نے 155 ویں عام سیشن کے اختتام پر جاری کردہ اپنی قرار دادوں میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پہلے ابتدائی ٹرائل چیمبر کے اس فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا ہے جس میں عالمی عدالت کی جانب سے اس کے دائرہ اختیار کواسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں تک بڑھایا گیا ہے۔
اجلاس میں 1967سےاسرائیلکے زیر قبضہ مشرقی بیت المقدس سمیت غزہ اور مغربی کنارے میں ہونے والی صہیونی غیر منصفانہ کارروائیوں کے حوالے سے آئی سی سی پر زور دیا کہ وہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم میں فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے مقدمات کی تحقیقات کو فوری طور پر کھولے ، تاکہ تاکہ منصفانہ فیصلے کیے جا سکیں جن میں قابض حکومت اور فوج کو جوابدہی کے لیے کٹہرے میں لایا جاسکے۔
عرب وزرائے خارجہ نے صدر محمود عباس کی قومی مفاہمت کے شعبے میں ان کی کاوشوں کی تعریف کی ، اور اس کے حکم نامے کے اجراء کا خیرمقدم کیاجس میں فلسطینی قانون سازی اور صدارتی انتخابات شامل ہیں ۔