(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسافر یطا میں فلسطینی ملکیتی مکانات کو ناجائز تجاوزات میں شمارکرتے ہوئےصہیونی بلدیہ کی جانب سے مسماری کے نوٹس پر عمل در آمد کرتے ہوئے صہیونی بلڈوزروں نے مکانات توڑ دیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی قصبے مسافر یطا میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے تین فلسطینیوں کے مکانات کو تباہ کردیا
جس کے متعلق مقامی عہدیدار فواد ایمور نے بیا ن دیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے علی الصبح مسافر یطا کے گاؤں خلیل الضبعہ پر چھاپہ مارا گیا اور اس بہانے دو فلسطینی بھائیوں کےملکیتی تین مکانات کو ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے مسمار کردیئے۔
فواد نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج اکثر خلیل الضعبہ کو نشانہ بناتی ہے تاکہ اس علاقے کو غیرقانونی طور پر آبادکاری کی سرگرمیوں میں استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں سے خالی کرا کے غیر قانونی آباد کاروں کو بسایا جا سکے۔