(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت الخلیل کے مختلف علاقوں پر بھی حملہ کیا اور گرفتاریاں عمل میں آئیں جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئےقابض فوج نے شہریوں کی نقل و حرکت کو روک دیا اور ان کی گاڑیوں کی تلاش کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں قابض فورسز نےالخلیل شہر میں چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز 24 سالہ نوجوان عزیزدین مصطفی ابو حسین اور شمال مشرقی قصبہ الشوک سے20 سالہ مثنی عمر عبد القادر القاسمی جبکہ 25سالہ تھمین احمد یوسف الحلائقہ کو گرفتار کر لیا ،قابض فوج نے ان کے گھروں پر چھاپے مارنے کے بعد گھروں کی تلاشی کے دوران ان نوجوانوں پر تشدد کیا اور گھر کا سامان توڑ پھوڑ کے ذریعے تباہ کر دیا۔
قابض فوج نے الخلیل کے شمال مغرب میں بھی بیت کا حل قصبے پر بھی چھاپہ مارااور ولی حسن الجودا اور ان کے بیٹے حسن سمیت ایک نوجوا ن براء يوسف العصافرہ کو گرفتار کرکے انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الخلیل کے قصبہ بیت امیرمیں صہیونی فوج نے صفا کے مقام پر بھی چھاپہ مارا اورکئی فلسطینی مکانات پر دھاوا بول دیا اور ان کی املاک کے ساتھ روائیتی توڑ پھوڑ کی اور نوجوان عاطف محمود عبد الفتاح تمرا کو گرفتار کر تے ہوئے اسیفون حراستی مرکزمنتقل کردیا۔
مزید معلومات کے مطابق صہیونی فوجی اہلکاروں نے غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت بنی نعیم اورالنوبہ قصبوں پر بھی حملہ کیا اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں آئیں جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئےقابض فوج نے شہریوں کی نقل و حرکت کو روک دیا اور ان کی گاڑیوں کی تلاش کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔