(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجیوں نے فلسطینی پر مزاحمت کاروں کے سہولت کار ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور بے گناہ فلسطینی پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ العیسویہ میں فلسطینی شہری عونی عبید کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے بہانے گھر میں گھس کر فلسطینی نوجوان کواسرائیلی ریاست کے خلاف بر سر پیکار مزاحمتی تنظیموں کے لیے سہولت کار کی حیثیت سےکام کر نے کےالزام میں وحشیانہ تشدد شروع کردیا قابض فوجی اہلکاروں نے نوجوان پرتھپڑوں کی بارش کردی لہو لہان کر ڈالاجس کے بعد نوجوان کو غیر قانونی حراست میں لیتے ہوئے صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیاہے۔
صہیونی حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کے خاندان اور اہل علاقہ کی جانب سے بے گناہ فلسطینی کی صہیونی حراست سے فوری رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے تاہم اب تک کی اطلاعات کےمطابق قابض جیل حکام کی جانب سے نوجوان کی رہائی کے حوالے سے کوئی تازہ خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔