(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست میں فوج نے بےگناہ فلسطینی باشندوں کے گھروں میں داخل ہوکر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتارکیا اور بڑے پیمانے پراملاک تباہ کردی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میںصہیونی غاصب فوجیوں نے بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفات کیمپ پردھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کےگھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور تلاشی کے نام پر کارروائ کےدوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کرتے ہوئے گھروں کے شیشےاور دروازوں سمیت بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کے ذریعے تباہی پھیلائی، صہیونی فوج کی اس بلاجواز تشددانہ کارروائی میںدرجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ متعدد افراد کو بندوقوں کے بٹوں سے شدید زخمی کردیا۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں جاری صہیونی فوجی بلا جواز کارروائیوں کا مقصد نہتے فلسطینیوں پر ان کی زمین تنگ کرکے انہیں وہاں سے بے دخل کر دینے کی سازشوں میں سے ایک ہے۔