(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امارات کی جانب سےعطیہ کی گئی کورونا سے بچاؤ ویکسین کی بیس ہزار خوراکیں غزہ میں فلسطینی باشندوں کو دی جائیں گی۔
ذرائع کےمطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح موومنٹ کے ابو ظہبی میں مقیم رکن محمد دہلان کی کوششوں کے نتیجے میں کورونا وائرس سے بچاؤ ویکسین کی 20000 خوراکیں غزہ کی پٹی میں پہنچا ئی گئی ہیں۔
فتح موومنٹ کے عہدیداران کے مطابق یہ 20000 ویکسین متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں کورونا سے بچاؤ کے لیے فلسطینی باشندوں کے لیے عطیہ کی گئی تھی جو مصر کے ساتھ رفح کراسنگ پوائنٹ کے ذریعہ اتوار کی سہ پہر غزہ کی پٹی میں پہنچا ئی گئیں ہیں جن سے بیس ہزار لوگ مستفید ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ نوجوانوں میں کورونا وائرس کی وبا کی نئی علامات کے بعد مقبوضہ فلسطین میں غزہ کی پٹی میں صورت حال میں مزید خرابی پیدا ہورہی ہے جس کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں ہوش ربا اضا فہ ہوا ہے۔