(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکام بے گناہ فلسطینیوں کو بلا جواز کارروائیوں کے نتیجے میں صہیونی جیلوں میں تشدد اور نظر بندی کی بد ترین سزائیں دے رہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سےآج علی الصبح مقبوضہ فلسطینی علاقے نابلس کے جنوب میں حوارہ چوکی کے نزدیک سے 3 فلسطینی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایااور اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھو ں اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیے گئے فلسطینی نوجوانوں کے خاندان کوصہیونی جیل حکام کی جانب سے کسی قسم کی معلومات نہیں دی جارہی ہےجس کے باعث ان نوجوانوں کے اہل خانہ کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ خفیہ طور پرنوجوانوں پر تشدد کر رہی ہے۔