(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی غاصب فوجی اہلکاروں کا رات گئے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی پر تشدد اور املاک کو بھاری نقصان،
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض فوج نےصہیونی جیل سےحالیہ رہائی پانے والے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرقی ضلع جینن کے رہائشی فلسطینی قیدی محمد عبد اللہ سلماسدی کے گھر پر رات گئے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تلاشی کے بہانے فلسطینی کو زدوکوب کیا اور ان کے خاندان کو ہراساں کرتے ہوئے روائیتی توڑ پھوڑ کے ذریعے املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
صہیونی فوج کی سابق قیدی کے گھر پر چھاپے کی کو ئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم اہل علاقہ کے مطابق قابض صہیونی فوجی دستے آزاد کیے گئے فلسطینی قیدیوں پرمختلف بہانوں سے ان پر الزامات لگا کر اور ان کے گھر کو نشانہ بناکر انہیں دوبارہ حراست میں لینے کے لیے ایسی کارروائیاں کرتے ہیں ۔