(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عراق میں امریکی تنصیبات اور سفارت خانے پر حملوں کے جواب میں صدر جو بائیڈن کی ہدایات پر امریکا نے مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کے زیر استعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز امریکی جنگی طیاروں نے شام کے مشرقی علاقے میں ایرانی حمایت یافتہ فورسز کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجےمیں 22 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شامی مبصرین برائے انسانی حقوق کی جانب سے امریکی صدر جوبائڈن کے اقتدار میں آنے کے بعدشام پرامریکہ کا یہ پہلا فضائی حملہ ہے جس میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 22 جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اس حوالے سے امریکی دفاعی ہیڈکوارٹر پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا بیان سامنے آیا ہےجس کے مطابق عراق میں امریکی تنصیبات اور سفارت خانے پر حملوں کے جواب میں صدر جو بائیڈن کی ہدایات پر امریکا نے مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کے زیر استعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
خیال رہےشام میں امریکی فضائی حملے کی اس فوجی کارروائی کے حوالے سے شامی حکومت کی جانب سے تاحال کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔